۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
خؤاتین مبلغین اجلاس میں زائرین اربعین کی قرآنی تربیت پر تاکید

حوزہ/ حوزہ علمیہ نجف خؤاتین شعبے کے نویں اجلاس میں زائرین کی قرآنی تربیت پر زور دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقحوزہ علمیہ نجف خواتین مبلغین کا نواں اجلاس منعقد ہوا جسمیں اربعین پروگرام کا جایزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں ایک ہزار سے زائد خواتین مبلغین شریک تھیں جنمیں ایرانی اور عراقی مبلغین شامل تھیں۔

نجف مدرسے کے معروف استاد سید جعفر حکیم، نے اجلاس میں مومنین کی وحدت پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ امام حسین(ع) نے تین مرحلہ طے کیا: مرحله اول انکی شهادت کا تھا آپ کی اهل بیت(ع) و اصحاب نے اس حوالے بے قربانی پیش کی۔

سید حکیم کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ صبر حضرت زینب(س) اور دیگر خواتین کے صبر کا مرحلہ تھا جسمیں حضرت زینب(س) نے امام حسین(ع) کے قیام کا فلسفہ دنیا کو پیش کیا۔

انکا کہنا تھا کہ یاد امام حسین(ع) کا زندہ رکھنا تیسرا مرحلہ تھا: اس چیز کو اہل بیت نے اجاگر کیا اور انکے چاہنے والوں نے اس چیز کو انکے بعد زندہ رکھنے میں کردار ادا کیا۔

سید جعفر حکیم نے خواتین مبلغین کو دعوت دی کہ وہ ایام اربعین میں وحدت کو مضبوط کرنے میں کوشش کریں اور دشمنوں کی میڈیا وار پر نظر رکھیں۔

نجف مدرسے کے ایک اور استاد سید احمد اشکوری نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: مبلغین کو قرآنی آیات اور چوده معصوم(ع)، کی سیرت کا اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .